18 مئی 2013 - 19:30
شام کے صدر، بشار اسد کی غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

شام کے صدر بشار اسد نے مسلح باغيوں کے خلاف حکومت کے ذريعے کيميائي ہتھيار استعمال کئے جانے پر مبني مغربي ملکوں کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مغرب يہ دعوي شام ميں فوجي مداخلت کے لئے کررہاہے -

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے غيرملکي ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغربي ذرائع کي طرف سے شامي فوج کے ذريعے کيميائي ہتھياروں کے استعمال کا دعوي صرف اس لئے کيا جارہا ہے تاکہ شام ميں فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کيا جاسکے -
بشار اسد نے کہا کہ مغربي ممالک دعوي کررہے ہيں شامي حکومت نے رہائشي علاقوں پر کيميائي ہتھياروں کا استعمال کيا ہے انہوں نے سوال کيا کہ اگر اس قسم کے ہتھيار رہائشي علاقوں ميں استعمال کئے جائيں گے تو کيا صرف دس يا بيس افراد ہي ہلاک ہوں گے کيا اس بات کا يقين کيا جاسکتا ہے ؟ بشار اسد نے کہا کہ اس طرح کے عام تباہي پھيلانےوالے ہتھياروں کے استعمال سے ہزاروں بلکہ دسيوں ہزار افراد لمحوں ميں ہلاک ہوجاتے ہيں اور اتنے بڑے واقعے کو کوئي چھپا سکتا ہے ؟ شام کے صدر نے کہا کہ مغربي ممالک شام کے بحران کو حل کرنے کے بجائے جنگ کي آگ کو مزيد بھڑکا رہے ہيں - شام کے صدر مغربي ممالک اور خاص طور پر امريکي وزير خارجہ کے حاليہ مطالبے کو مسترد کرديا جس ميں انہوں نے کہا کہ شام کے صدر کو حکومت سے کنارہ کش ہوجانا چاہئے  -
شام کے صدر نے اس بات کا فيصلہ خود شام کے عوام آئندہ سال کےس صدارتي انتخابات ميں کريں گے -

.....

/169